📢 مہاراشٹرا SIR 2026: ڈرافٹ لسٹ سے فائنل لسٹ کا سفر!

محترم گاہکوں،

مہاراشٹرا میں ایس آئی آر (SIR – Special Intensive Revision) کے تحت اینومیریشن فارم (Enumeration Form) بھرنے کا مرحلہ اپنے اختتام پر پہنچ چکا ہے۔ 17 اگست 2026 فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ تھی۔

اس کے بعد کا پروسیس ہر شہری کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو یا آپ کے بچوں کو آئندہ کسی دفتری پریشانی یا گرام پنچایت کے چکروں کا سامنا نہ کرنا پڑے، تو درج ذیل معلومات کو غور سے پڑھیں:!

🗓️ SIR 2026 کا نظر ثانی شدہ شیڈول :

مرحلہ / کامتاریخ / دورانیہآپ کو کیا کرنا ہے؟
اینومیریشن فارم بھرنے کی آخری تاریخ17 اگست 2026بی ایل او (BLO) کے ذریعے فارم جمع کرنے کا مرحلہ۔
ڈرافٹ لسٹ (Draft List) کی اشاعت31 اگست 2026ابتدائی فہرست میں اپنا اور گھر والوں کا نام لازمی چیک کریں۔
تصحیح و اعتراضات (سنہری موقع)31 اگست سے 30 ستمبر 2026ایک مہینہ: فارم 6، 7، اور 8 بھر کر آن لائن جمع کروائیں۔
فارموں کی فیلڈ ویریفکیشن31 اگست سے 29 اکتوبر 2026الیکشن آفیسرز آپ کی درخواستوں اور دستاویزات کی جانچ کریں گے۔
فائنل لسٹ (Final List) کی اشاعت04 نومبر 2026حتمی فہرست۔ اس کے بعد SIR 2026 لسٹ میں ترمیم ناممکن ہوگی۔

📝 کون سا فارم کب اور کیوں بھریں؟

 

  • ✏️ فارم نمبر 8 (تصحیح / Correction):

اگر ڈرافٹ لسٹ میں آپ کے نام، والد/شوہر کے نام کے ہجوں (Spelling)، تاریخ پیدائش، پتہ، یا تصویر میں غلطی نظر آئے تو فارم 8 کے ذریعے درستگی کروائیں۔

  • فارم نمبر 6 (نیا نام درج کروانا / New Entry):

اگر ڈرافٹ لسٹ میں آپ کا نام شامل ہی نہیں ہے یا آپ کی عمر 18 سال مکمل ہو چکی ہے تو نیا ووٹر آئی ڈی بنانے کے لیے فارم 6 بھریں۔

  • فارم نمبر 7 (نام خارج کروانا / Deletion):

شادی شدہ خواتین جن کا نقل مقام (Shift) ہو چکا ہو یا خدانخواستہ خاندان میں کسی فرد کا انتقال ہو گیا ہو، ان کا نام فہرست سے ہٹانے کے لیے فارم 7 بھریں۔

📋 ڈرافٹ لسٹ چیک کرتے وقت کن باتوں کی تصدیق کریں؟

 

  1. آدھار کارڈ سے مطابقت: ووٹر لسٹ میں آپ کے اور آپ کے والد/شوہر کے نام کے ہجے (Spelling) بالکل وہی ہونے چاہئیں جو آدھار کارڈ پر ہیں۔
  2. پتہ اور عمر: اپنا پتہ اور تاریخ پیدائش صحیح طور پر چیک کریں۔
  3. تصویر: ووٹر آئی ڈی پر موجود تصویر آپ کی اپنی اور واضح ہونی چاہیے۔

📢 اہم وضاحت: ڈرافٹ لسٹ کی اشاعت تک فارم ۶، ۷ اور ۸ کا ہولڈ (Hold) پر ہونا کیوں ضروری ہے؟

بہت سے شہری اس بات سے پریشان ہیں کہ فارم جمع کرنے کے باوجود الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ یا سسٹم پر ان کی درخواست پیش رفت (Process) میں کیوں نہیں دکھا رہی۔ اس کی اصل وجہ درج ذیل ہے:

  1. الیکشن کمیشن کا باضابطہ شیڈول:

فی الوقت (17 اگست تک) الیکشن کمیشن کا پورا عملہ صرف اور صرف گھر گھر جا کر اینومیریشن (Data Entry) فارم جمع کرنے اور پرانے ڈیٹا کو سسٹم میں اپلوڈ کرنے میں مصروف ہے۔

  1. ڈرافٹ لسٹ (Draft List) کا انتظار:

الیکشن کمیشن پہلے پورا اکٹھا کیا گیا ڈیٹا 31 اگست 2026 کو بطور "ڈرافٹ لسٹ” (ابتدائی فہرست) شائع کرے گا۔

  1. سسٹم کا پروسیسنگ طریقہ کار:

جب تک 31 اگست کو ڈرافٹ لسٹ باضابطہ طور پر ریلیز (Release) نہیں ہو جاتی، الیکشن کمیشن کا پورٹل آپ کے فارم 6 (نیا نام)، فارم 7 (نام کاٹنا)، اور فارم 8 (تصحیح) پر کارروائی شروع نہیں کر سکتا۔ اسی لیے تمام فارمز کو فی الحال ہولڈ (Hold/Pending) پر رکھا گیا ہے۔

  1. 31 اگست کے بعد کیا ہوگا؟

31 اگست کو جیسے ہی ڈرافٹ لسٹ شائع ہوگی، الیکشن آفیسرز (EROs/BLOs) خود بخود ان تمام ہولڈ پر رکھے گئے فارموں کی جانچ اور تصدیق (Verification) کا کام شروع کر دیں گے، اور یہ پروسیس 30 ستمبر تک مکمل ہوگا۔

⚠️ ضروری انتباہ:

مہاراشٹرا میں ایس آئی آر (SIR) کے تحت ووٹر لسٹ کی جامع اور مکمل تصحیح کا یہ خاص پروسیس ایک طویل وقفے کے بعد ہو رہا ہے۔ اس وقت الیکشن کمیشن کی پوری مشینری اور عملہ (BLO) خاص طور پر اسی کام پر مامور ہے۔ اگر ہم نے اس موقع پر اپنے یا اپنے اہل خانہ کے نام اور تفصیلات کی درستگی نہ کروائی، تو بعد میں عام طریقہ کار کے ذریعے نام درست کروانے میں وقت اور دفتری چکر کاٹنے پڑ سکتے ہیں، جو پاسپورٹ، سرکاری سکیموں اور دیگر کاغذات کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔

❓ اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQ):

س: اگر ہم فائنل لسٹ کی اشاعت کے بعد نام درست کروائیں تو کیا ہوگا؟

ج: فائنل لسٹ کی اشاعت  کے بعد ہونے والی کوئی بھی ترمیم عام حلقے کی ووٹر لسٹ میں تو ہو جائے گی، لیکن 2026 کی تاریخی SIR لسٹ میں شامل نہیں ہو سکے گی۔

س: آدھار کارڈ کے مطابق نام درست کرنے کا سب سے بڑا فائدہ کیا ہے؟

ج: مستقبل میں اگر آپ کو کچھ اپڈیٹ کرنا ہو تو آپ خود اپنے موبائل، لیپ ٹاپ یا کسی بھی سائبر کیفے میں جا کر OTP اور ثبوتی دستاویزات سے ووٹر ID اپ ٹو ڈیٹ رکھ سکیں گے اور بار بار گاؤں یا گرام پنچایت کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے۔

س: کیا فائنل لسٹ کی اشاعت  کے بعد نام اپڈیٹ ہو سکتا ہے؟

 ج: جی ہاں! الیکشن کمیشن کا قانون ہر شہری کو یہ حق دیتا ہے کہ وہ سال کے کسی بھی دن (Continuous Updation)کے تحت فارم 6، 7 یا 8 آن لائن بھر کر اپنا نام یا تفصیلات درست کروا سکتا ہے۔

س :تو پھر فائنل لسٹ کی اشاعت  کی تاریخ اتنی اہم کیوں ہے؟

ج: فائنل لسٹ کی اشاعت کے بعد آپ کی کی جانے والی درخواستیں معمول کے مطابق (Routine Process) کے تحت کارروائی سے گزریں گی، جس میں وقت زیادہ لگ سکتا ہے۔ جبکہ فائنل لسٹ کی اشاعت سے پہلے SIR کی خاص مہم کے تحت الیکشن کمیشن کی تمام تر مشینری، بی ایل او (BLO)، اور آفیسرز اسی کام پر لگے ہوئے ہیں اور آپ کی درخواست کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔

🏬 ہمارے موڈیریٹ اسٹیشنری اینڈ جنرل اسٹور پر تشریف لائیں!

کیا آپ کو ڈرافٹ لسٹ میں اپنا نام تلاش کرنے یا فارم بھرنے میں پریشانی ہو رہی ہے؟ گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں!

ہماری دکان پر یہ تمام کام انتہائی ذمہ داری اور درستگی کے ساتھ کیے جاتے ہیں:

  • ✅ ڈرافٹ لسٹ 2026 میں نام اور ہجوں کی آن لائن جانچ(ڈرافٹ لسٹ کی اشاعت کے بعد سے)
  • ✅ فارم 6، 7، اور 8 کی آن لائن سبمیشن
  • ✅ آدھار کارڈ کے مطابق ووٹر ID کی فوری تصحیح

📍 آج ہی اپنے تمام ثبوتی دستاویزات (آدھار کارڈ، پرانا ووٹر ID لے کر ہمارے اسٹور پر تشریف لائیں!)

📞 رابطہ کریں : 8108869674 /9359003872

📍 پتہ:  396 صداقت محلہ، بانکوٹ، تعلقہ : منڈنگڑھ، ضلع : رتناگیری، ریاست : مہاراشٹرا، وطن : بھارت ۔ پن کوڈ : 415208

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔