ہمارے اِسٹور کا مختصر تعارف
موڈیریٹ اسٹیشنری اینڈ جنرل اسٹور ایک اسٹیشنری شاپ ہے جو کہ بانکوٹ گاؤں کے صداقت محلہ میں واقع ہے۔ہماری دُکان میں آپ کو اسٹیشنری آئٹمس کے ساتھ ساتھ بچّوں کے کھلونے،کولڈ ڈرنکس، چپس، گولیاں(ٹافی)،چیونگم،انڈے، صابن جیسی بہت ساری چیزیں ملیں گی۔اس کے علاوہ اگر آپ کو کھانا ہضم نہیں ہو رہا ہے یا آپ کے پیٹ میں گیس ہو گئی ہے تو زیرہ سوڈا اور اجوائن کا عرق جیسی چیزیں بھی آپ کو ہماری دُکان میں مل جائیں گی۔پین،پینسل،ربڑ،شارپنر،اِسکیل،اسکیچ کلر،پاٹی(سِلیٹ) کی پین،گَم،فیوی کول جیسی اسکول میں کام آنے والی چیزیں بھی ملیں گی۔