سرویسیز
ہمارے اِسٹور کی چھوٹی موٹی مگر اہم سرویسیز
ہم چونکہ اِسٹیشنری اِسٹور کے ساتھ ڈیجٹل گِرامِن سیوا کیندر بھی چلا رہے ہیں تو اس کے ذریعے مندرجہ ذیل سرویسیز ہم آپ کو فراہم کرتے ہیں۔
مائکرو اے ٹی ایم سروس
ہم اپنے گاہکوں کو مائکرو اے ٹی ایم مشین کے ذریعے پیسوں کی نکاسی کرکے دیتے ہیں وہ بھی بنا کسی اضافی فیس کے مگر یہ سروس ہماری دُکان میں کیش(نقدی) موجود ہونے تک ہی دستیاب ہے۔
لیمینیشن سروس
ہماری دُکان میں لیمینیشن کا کام بھی ہوتا ہے۔آدھار کارڈ، پین کارڈ، اسکول آئی ڈی کارڈ یا کوئی اور بھی کسی قسم کا کارڈ ہم مناسب قیمت لے کر لیمینیشن کر کے دیتے ہیں۔A4 سائز کا لیمینیشن بھی ہمارے یہاں ہوتا ہے۔
ہندی،مراٹھی،اردو،عربی اور انگریزی ٹائپنگ
ہم ہندی،مراٹھی،اردو،عربی اور انگریزی میں ٹائپنگ بھی کرتے ہیں۔ اگر آپ کو اپنے کسی کام کے لئے کچھ ٹائپ کروانا ہو تو آپ ہماری خدمت لے سکتے ہیں۔ہم مناسب چارج لے کر آپ کو یہ سروس فراہم کر رہے ہیں۔ مگر مضمون آپ کو خود بنا کر دینا ہوگا۔ وجہ یہ ہے کہ بندہ زیادہ پڑھا لکھا نہیں ہے اور مضمون میں غلطی کا امکان زیادہ ہے۔ اس لئے آپ کو جو بھی مواد ٹائپ کرانا ہو کسی جانکار اور پڑھے لکھے انسان سے اپنا مضمون لکھوا کر لائے اور ہم سے ٹائپ کراکے لے جائےتاکہ اس میں ہونے والی غلطی کے امکان کو خارج کیا جاسکے۔
اسکئن اور پرنٹنگ سروس
ہم پرنٹر کے ذریعہ آپ کو بہت ساری خدمات فراہم کررہے ہیں ۔ جیسے کہ کسی دستاویز کی بلیک اینڈ وہائٹ یا کلر پرنٹ نکال کر دینا یا آدھار کارڈ اور پین کارڈ کا فوٹو پرنٹ نکال کر دینا۔اس کے ساتھ ساتھ ہم پاسپورٹ سائز اور پوسٹ کارڈ سائز کے فوٹو بھی تیار کرکے دیتے ہیں۔سات بارہ کی پرنٹ بھی نکال کر دیتے ہیں۔