ہمارے بارے میں
موڈیریٹ اسٹیشنری اینڈ جنرل اسٹور، یہ دُکان ۱۸ جون ۲۰۱۸ء کو شروع کی گئی جس کو اب تقریباً سات سال ہوچُکے ہیں۔یہ دُکان صبح سے لے کر دیر رات تک حتی الامکان کامیابی کے ساتھ اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے۔اسٹیشنری آئٹمس، کولڈ ڈرنکس، چِپس، بسکٹس اور بنیادی آن لائن سرویسیز ہماری خصوصیات ہیں۔
ہمارا اِس ویب سائٹ کو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ دُکان کے آس پاس رہنے والے تمام لوگوں تک اور خصوصاً ہماری ماؤں اور بہنوں تک دُکان میں موجود چیزوں اور سروسیز کی جانکاری گھر بیٹھے انٹرنیٹ کے ذریعہ موبائل، لیپ ٹاپ اور پی سی پر ملتی رہے۔
دُکان کے کُھلنے اور بند ہونے کا وقت
عموماً دُکان کے کُھلنے اور بند ہونے کا وقت مندرجہ ذیل ہے:
- دُکان صبح نو بجے کھل کر دوپہر بارہ بجے بند ہوگی۔
- اس کے بعد شام تین بجے سے سات بجے تک کھلی رہیگی۔
- جمعہ کے علاوہ باقی دنوں میں دوپہر بارہ سے تین اور شام سات سے رات گیارہ بجے تک گھر کی کھڑکی سے(جو کہ دُکان کے شٹر کے بازو میں ہی ہے) سامان اور سرویسیز فراہم کی جائیگی۔
ہماری کُچھ خاص خدمات
ہماری طرف سے دی جانے والی کُچھ خاص سرویسیز جن کا تذکرہ ضروری ہے۔
- گھر میں بنایا ہوا اجوائن کا عرق۔
- مائکرو اے ٹی ایم سے پیسوں کی نکاسی۔
- سیگریٹ کی لائٹر میں گیس ریفل کرنا۔