ہمارے اِسٹور کا مختصر تعارف

موڈیریٹ اسٹیشنری اینڈ جنرل اسٹور ایک اسٹیشنری شاپ ہے جو کہ بانکوٹ گاؤں کے صداقت محلہ میں واقع ہے۔ہماری دُکان میں آپ کو اسٹیشنری آئٹمس کے ساتھ ساتھ بچّوں کے کھلونے،کولڈ ڈرنکس، چپس، گولیاں(ٹافی)،چیونگم،انڈے، صابن جیسی بہت ساری چیزیں ملیں گی۔اس کے علاوہ اگر آپ کو کھانا ہضم نہیں ہو رہا ہے یا آپ کے پیٹ میں گیس ہو گئی ہے تو زیرہ سوڈا اور اجوائن کا عرق جیسی چیزیں بھی آپ کو ہماری دُکان میں مل جائیں گی۔پین،پینسل،ربڑ،شارپنر،اِسکیل،اسکیچ کلر،پاٹی کی پین،گَم جیسی اسکول میں کام آنے والی چیزیں بھی ملیں گی۔

سروسیز کی بات کریں تو یہاں موبائل کے ریچارج ، ڈی ٹی ایچ ریچارج، لائٹ بِل پیمینٹ، مَنِی ٹرانسفر، اے ٹی ایم  سے پیسوں کی نکاسی، سات بارہ اور آٹھ اَ (ڈیجیٹل اور سادہ) ڈائون لوڈ اور پرنٹ، نیا پین کارڈ اور آدھار کارڈ کو پرنٹ کرنا جیسی اور بھی کئی سرویسیز دی جا رہی ہے۔ لیمینیشن کرنے کی سہولت بھی یہاں موجود ہے۔پاسپورٹ فوٹو، پوسٹ کارڈ سائز فوٹو اور اے فور سائز فوٹوز بھی یہاں نکال کر دئیے جاتے ہیں۔

اوپر تک سکرول کریں۔